کشمیری پاکستان کی بقاء اورسلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں: ذکراللہ مجاہد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کشمیری مسلمان پاکستان کی بقا ء و سلامتی اور استحکام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے 1 لاکھ سے زائد کشمیری مسلمانوں کی قربانیاں اور شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور کشمیر جلد آزاد ہو گا، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ نے کوئی کردار ادا نہیں کیا، بھارتی افواج دن رات کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تحریک فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے وہاں کی عوام، بزرگ، خواتین اور طلباء بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں بھارتی افواج نے ظلم کی انتہا کر دی ہے جس کی دنیا بھر میں مثال نہیں ملتی جبکہ دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے، جہاں کھانے پینے اور علاج معالجہ کی سہولیات ختم ہو چکی ہیں۔ مسلسل کرفیو سے وادی جموں و کشمیر کی عوام زندگی اور موت کی جنگ بھوکے پیاسے لڑرہے ہیں اور شہید ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...