امن عامہ کی حالت ناگفتہ بے‘ پنجاب پولیس سٹیٹ بن چکا:رابعہ فاروقی

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن وامان کی حالت انتہائی خراب ہے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا پنجاب پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے ہے انہوں نے کہا ہاں پنجاب حکومت غفلت کی نیند سو رہی ہے پنجاب حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے ایک سال میں پنجاب میں پولیس تشدد کے ان گنت واقعات سامنے آئے ہیں لیکن جرائم پیشہ افراد کے خلاکاروای نہیں ہوسکی ہے . ڈاکو چورگرفتار نہیں ہوسکے ہیں عوام سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں اور وہ اس حکومت سے نجات کی دعا مانگ رہے ہیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن