نئی دہلی: مودی کی سالگرہ کے موقع پر آزاد کشمیر میں موجود بھارتی یادگاروں کی تصاویر بھی قومی نمائش کا حصہ

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیراعظم مودی کی 69 ویں سالگرہ کے سلسلے میں آزاد کشمیر میں واقع کچھ یادگاری تصاویر بھی اس قومی نمائش میں شامل کی گئی جس کا اہتمام بھارت کے قومی ثقافیت ورثے کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ان تصاویر میں رگوناتھ مندر، منگلا جیل کے کنارے رام کوٹ فورٹ، گلگت میں نصب بدھا کے مجسمہ، وادی نیلم میں شردا پٹھ، علی بیگ گردوارہ اور کھوئی رٹہ کے فوارے اور باغات وغیرہ کی تصاویر شامل ہیں۔ مجموعی طور پر بھارت کے حوالے سے 28 ایسے ثقافتی ورثے کی یادگاریں ہیں جو آزاد کشمیر کی حدود میں موجود ہیں۔ ایک بھارتی ایم این اے کا کہنا ہے کہ ان تصاویر کی شمولیت کا مقصد یہ بھی ہے کہ ہم یہ بتائیں کے ثقافتی حوالے سے ہمارا پورے خطے سے کتنا اہم تعلق ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...