اسلام آ باد (وقائع نگار خصوصی) قومی پارلیمانی کانفرنس برائے کشمیرمیں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حید اور سینیٹر سراج الحق کی جذباتی تقاریر نے شرکا ء کو بھی سوگوار بنا دیا، بھارتی مظالم کے تذکرہ پر ارکان قومی اسمبلی آ بدیدہ ہو گئے۔ جناح کنونشن سینیٹر میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت نیشنل پارلیمنٹرینز برائے کشمیر کے دوران کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے تذکرہ پرکئی بار ماحول افسردہ ہو گیا اور ارکان پارلیمنٹ اور دیگر شرکاء آ بدیدہ ہو گئے۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی تقریر کی جذباتی تقریر کے دوران وہ کئی بار آ بدیدہ ہوگئے جبکہ ایوان میں بیٹھے ارکان اسمبلی بھی آ بدیدہ ہو گئے۔ فاروق حیدر کی تقریر کے دوران وزیر مملکت علی محمد خان ایک موقع پر آ بدیدہ نظر آئے۔ وزیراعظم آ زاد کشمیر کی تقریر کے دوران پارلیمانی سیکرٹری کنول شوزب کے آنسو جاری ہوگئے اور وہ اپنے ہاتھ سے چہرے سے آ نسو صاف کرتی رہیں، جماعت اسلامی کے راہنما سینیٹر سراج الحق کے تقریر کے دوران جب وہ کشمیریوں مائوں کی مشکلات کا تذکرہ کر رہے تھے تو مسلم لیگ(ق) کی رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان بھی آبدیدہ ہوگئیں۔