لاہور (اپنے نامہ نگار سے) کلرک بادشاہ کی کمال پھرتیاں، ملازم کو پیدائش سے پہلے ہی نوکری لگوا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کے لیسکو آفس کے اسسٹنٹ نے سنیارٹی لسٹ بناتے ہوئے ملی بھگت سے قریبی ساتھی کو نوازنے کے لئے اسکے محکمے میں بھرتی ہونے کی تاریخ اسکی تاریخ پیدائش سے پہلے کی درج کر دی۔ ملازم امان اللہ خاں کی تاریخ پیدائش 3 اپریل 1983ء ہے جبکہ اسکو ترقی دلوانے کے لئے اے پی ایس کی سنیارٹی لسٹ میں اسکی محکمے میں بھرتی کی تاریخ 22 مارچ 1983ء لکھ دی جس سے اس کو سنیارٹی تو مل گئی لیکن اس بات کا خیال نہ رکھا گیا کہ اس طرح اس کو پیدا ہونے سے پہلے ہی محکمے میں بھرتی کر دیا گیا ہے۔