لاہور (کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان نامور کامیڈین امان اللہ کی عیادت کے لئے ان کے گھر گئے ،ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے نامور آرٹسٹ کی خدمات کو سراہا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔انھوں نے اس حوالے سے کہا کہ نامور آرٹسٹ امان اللہ ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،کامیڈی کے میدان میں امان اللہ نے دنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کیا۔انھو ں نے مزید کہا کہ دعا ہے امان اللہ جلد صحت یاب ہوں ۔عوام انہیں اسٹیج پر دیکھنے کی خواہش مند ہے۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان کی کامیڈین امان اللہ کی عیادت
Sep 19, 2019