ایف آئی اے،100 مطلوب ترین انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ

ایف آئی اے ملتان نے انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے 2019 کی ریڈ بک کا اجرا کر دیا گیا ۔ریڈ بک میں 100 مطلوب ترین انسانی سمگلرز کے نام اور تصاویر شائع کی گئیں ، پنجاب زون ون میں مطلوب ترین انسانی سمگلرز کی تعداد 17 ، پنجاب زون ٹو میں 26 ، اسلام آباد میں 31 انسانی سمگلر مطلوب ہیں ۔ایف آئی اے کے مطابق سندھ زون میں مطلوب ترین انسانی سمگلر کی تعداد 12 ہے ، بلوچستان زون میں 2 جبکہ بیرون ملک فرار ہونے والے انسانی سمگلرز کی تعداد 12 ہے۔مطلوب انسانی سمگلرز کی فہرست میں ملتان کے مختیار احمد ، محمد یاسین ، محمد یوسف ، راشد مسیح ، شیخ آفتاب سلیم شامل ہیں ، ان انسانی سمگلرز کے نام کئی سالوں سے ریڈ بک میں موجود ہونے کے باوجود ایف آئی اے ملتان انہیں گرفتار نہ کر سکی تھی۔

ای پیپر دی نیشن