عوام ڈینگی سے مر رہے ہیں، یاسمین راشد جگتیں سنا رہی ہیں: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام ڈینگی سے وفات پا رہے ہیں اور یاسمین راشد جگتیں سنا رہی ہیں.حکومت ڈینگی اور لوگوں کی صحت پر بھی سیاست کر رہی ہے، انہوں نے ڈینگی سے اموات میں اضافے پر اظہار افسوس اور مذمتبھی کیا ۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں اس وقت کے وزیر صحت سلمان رفیق نے ڈینگی کا قلع قمع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب صحت کا انقلاب کہاں ہے؟ بڑے پروگرام لانے کے بجائے مفت دوا ہی ختم کردی۔ انہوں نے حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب جاگ جائیں، ملک میں ڈینگی کے مریض 4 ہزار سے زیادہ ہوگئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...