کیا خورشید شاہ ملک ست بھاگ رہے تھے ؟گرفتارکرکے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا گیا: وزیراعلیٰ سندھ

Sep 19, 2019

کراچی (وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری کا اقدام درست نہیں ، کیا وہ ملک سے بھاگ رہے تھے جو ایسا کیا گیا، خورشید شاہ نیب کے ساتھ دورانِ تحقیقات ہر ممکن تعاون کررہے تھے مگر حکومت نے خورشید شاہ کو گرفتار کرکے انتہائی غلط قدم اٹھایا ہے ایسے وقت میں جب کشمیر کے معاملہ پر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جارہا تھا خورشید شاہ کو گرفتار کرکے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

مزیدخبریں