صومالیہ : امریکی فورسز کی فضائی کارروائی ، 2 الشباب دہشتگرد ہلاک

 امریکی فورسز نے الشباب دہشتگردوں کے خلاف جنوبی صومالیہ کے بندرگاہی شہر قسمایومیں فضائی کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے،یہ کارروائی گزشتہ روز صومالیہ حکومت کے تعاون سے الشباب انتہا پسندوںکے صومالی گشتی ٹیم پر حملے کے جواب میں کی گئی ، اس حملے میں کوئی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ، جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت صومالی عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی اور اپنے اتحادی فورسز کے تعاون سے دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی.

ای پیپر دی نیشن