سمندری طوفان ہمبرٹوشمالی بحر اوقیانوس کے جزیرے برمودا سے ٹکرا گیا ،80فیصد علاقہ بجلی سے محروم

سمندری طوفان ہمبرٹوشمالی بحر اوقیانوس کے جزیرے برمودا سے ٹکرا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بحر اوقیانوس کے جزیرے برمودا کا 80 فیصد علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا ہے۔کیٹگری تین کے طوفان کے باعث ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں،یاد رہے کہ گزشتہ روز سمندری طوفان ’ایمیلڈا‘ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن سے ٹکرا گیا تھا جس کے باعث ہونے والی شدید بارشوں اور تیز ہواﺅں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے.

ای پیپر دی نیشن