لاہور(سٹاف رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ڈائریکٹر آؤٹ ڈورڈاکٹر عبدالرزاق (گریڈ19) کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں جبکہ ڈاکٹر عبدالرزاق نے اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے اور انہوں نے اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سربراہ لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ،ڈائریکٹر ایمرجنسی سمیت تمام انتظامی ڈاکٹرز اور نرسنگ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں۔