ملک دشمن عناصر فرقہ وارانہ فساد پیدا کر کے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیںِ: حاجی ظفر اقبال

Sep 19, 2020

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ملک میں فرقہ واریت کے  خاتمے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں کیونکہ قرآن میں اللہ فرماتا ہے کہ تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ مت ڈالو۔ ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ  پاکستان کے دشمن  پاکستان میں فرقہ وارانہ فساد  پیدا کر کے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں  لیکن  انشا اللہ ان کے یہ مکروہ عزائم کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہو ں گے کیونکہ  قوم با شعور ہیں اور دشمن کی چالوں کو بخوبی سمجھتی ہیں۔ ہم سب مسلمان اور  خاتم النبیین  حضرت محمد ؐ کی امت ہیں اور  نبیؐ  کے جھنڈے تلے  متحد ہیں اور انشا اللہ دشمنان اسلام کی تمام چالوں کو ناکام بنائیں گے۔

مزیدخبریں