جنسی زیادتی اور ظلم و تشدد کیخلاف سول سوسائٹی اور وکلاء برادری کی ریلی 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) سانحہ موٹر وے اور آئے روز معصوم بچوں بچیوں اور نہتی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور ظلم و تشدد کے خلاف سول سوسائٹی اور وکلاء برادری نے کمیٹی چوک تا لیاقت باغ پریس کلب تک پر امن ریلی نکالی جس کی قیادت عظمت علی قریشی ایڈووکیٹ ہاائیکورٹ سابق اٹارنی جنرل و سٹینڈنگ کونسل پاکستان اور سید خلیل الرحمن شاہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کی ،شرکاء نے مطالبہ کیا درندہ صفت افراد کو سر عام سزائے موت دینے کیلئے قانون سازی کی جائے اور ان درندہ صفت افراد کو سر عام پھانسی دی جائے ،ریلی میں چوہدری نورخان، عدنان اختر، مخدوم نیاز انقلابی ایڈوکیٹس، میڈم سرکار عباس ایڈوکیٹ سپریم کورٹ راجہ سیف اللہ ایڈوکیٹ پیپلز پارٹی کی طر ف سے یونین کونسل 32راولپنڈی کے سہیل قریشی باسط متین کلرک ایسوسی ایشن راولپنڈی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن