دمشق(نوائے وقت رپورٹ) شام نے کہا ہے کہ امریکہ ایک بدمعاش ملک سے جس نے پوری دنیا میں دہشت پھیلائی ہوئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے شامی صدر بشارالاسد کے قتل کا منصوبہ بنانے کا اعتراف کرکے ثابت کردیا کہ امریکہ ایک بدمعاش ملک ہے جس کے شر سے دنیا کا کوئی ملک محفوظ نہیں۔شامی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ شامی صدر کے قتل کے لیے یہی طریقہ دہشت گرد گروہوں نے بھی اپنایا تھا، دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوگیا کہ دہشت گردوں کا مائنڈ سیٹ کون ہے اور کون دنیا میں امن نہیں چاہتا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں فوکس ٹی وی پر اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ بشار الاسد کو قتل کرنا چاہتے تھے لیکن اْس وقت کے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس منصوبے کو مسترد کردیا تھا۔