مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)فلسطینی وزارت اوقاف ومذہبی امور نے کرونا وبا کی دوسری لہر کے بعد مسجد اقصیٰ میں تین ہفتوں کے لیے با جماعت نماز کی ادائیگی پرپابندی عائدکردی۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز وزارت اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ کرونا کی وبا کے پیش نظر انتظامیہ کو افسوس کے ساتھ قبلہ اول میں آئندہ تین ہفتوں تک با جماعت نماز کی ادائیگی پر پابندی عائدکرنا پڑی۔ محکمہ اوقاف کے ایک عہدیدار علی الجبرینی نے بتایا کہ القدس میں کرونا کیسز کی تعداد 2 ہزار تک جا پہنچی ۔
مقبوضہ بیت المقدس:کرونا میں تیزی ،مسجد اقصیٰ میں باجماعت نماز پر پابندی
Sep 19, 2020