حکومت قوم سے جھوٹ بول کرکالے قوانین بنارہی ہے، جاویداخلاص

Sep 19, 2020

گوجرخان (نامہ نگار)پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن جب عوام کی منتخب کردہ اسمبلی سامراجی قوتوں کی غلامی کا طوق FATF کی صورت ہماری گردنوں پر ڈالنے کیلئے کوشش کر رہی ہے اور قوم کو بتایا گیا گرے لسٹ سے نکلنا ہے لیکن نہیں بتایا کہ دوسرے ممالک جس شخص پر شک کا اظہار کریں گے پاکستان اپنے ہی شہری کو اس ملک کو دینے کا پابند ہوگا اس جیسی 12 شقیں ہیں جس میں عام پاکستانی کی خود مختاری کو قید کر دیا گیا ہے حکومت کی جانب سے خوبصورت ناموں میں لپیٹ کر یہ بل پاس کروایا جا رہا ہے حکومت قوم سے جھوٹ بول کرکالے قوانین بنارہی ہے ایسا کالا قانون دنیا میں کہیں بھی موجود نہیں جو پاکستان میں بنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاویداخلاص مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی سابق چیئرمین بلدیہ گوجرخا ن حاجی شاہد صراف مسلم لیگ یوتھ ونگ ن راو لپنڈی ڈویژن کے سابق صدر سید ندیم عباس بخاری سابق چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی حاجی خواجہ اعجاز نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

مزیدخبریں