محکمہ مال کے ریکارڈکوکمپیوٹرائزڈکرنے کااقدام ظالمانہ تھا،لیاقت علی

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)علاقہ کی معروف شخصیت اورپیپلزپارٹی تحصیل ٹیکسلاضلع راولپنڈی کے سینئرنائب صدرلیاقت علی خان آف پوڑنے کہا ہے کہ محکمہ مال کے ریکارڈکوکمپیوٹرائزڈکرنے کا اقد ا م انتہائی نامناسب اورظالمانہ اقدام تھا،اسی طرح پنجاب فوڈاتھارٹی اورانسدادڈینگی کیلئے قائم کردہ ٹیمیںبھی غریب اوربے گناہ لوگوںکاخون نچوڑنے والی مشینیںثابت ہورہی ہیں،تحصیل ٹیکسلاکمپیو ٹر سینٹرمیںعملہ کی کمی کابہانہ بناکراورکبھی’’کھیوٹ بلا ک ہے‘‘کاجوازپیش کرکے سادہ لوح لوگو ں کو کمپیو ٹرسینٹرکابے تحاشا طواف کراکے بھاری رشوت دینے پرمجبورکیاجاتاہے،میاںشہبازشریف کادورحکومت اگرموجودہ حکمرانوںکے سامنے غلط اورنامناسب اقدامات سے بھرپورتھا،توان اقدامات میں محکمہ مال کے ریکارڈکوکمپیوٹرائزڈکرنے کااقدام بھی شامل تھا ، سادہ لوح لوگوںکوپٹواری کلچرسے نجات دلانے کی خوشخبریاںاور’’لوریاں‘‘دی جاتی رہیں،لیکن وقت نے یہ عملی طورپرثابت کردکھایاکہ موجودہ کمپیوٹرائزڈ نظام پٹواری کلچرکے مقابلے میںبہت زیادہ نقائص اورعوام الناس کے مسائل میںبہت زیادہ اضافہ کیئے جانے کاسبب بن گیاہے،اورلاتعدادسادہ لوح لوگ اپنی حقیقی اصل ملکیتی زمینوںکے حقوق سے اس قدرمتاثرہوئے ہیں،کہ وہ اپنے حقوق کی بحالی کیلئے مختلف عدالتوںمیںدردرکے دھکے کھانے پر مجبورہیں،موجودہ حکمران اگرکرپشن،دھونس دھاند لی اورناانصافی کے خلاف مخلصانہ جذبات رکھتے ہیں ،توانہیںفی الفورکمپیوٹرائزڈنظام کے ظالمانہ جھٹکوں سے عوام کونجات دلائیں،دریںاثناء انسدادڈینگی کے نام پرعام لوگوںکے چالان اوران پربھاری جر مانوںکااقدام بھی بہت بڑاظلم ہے،حکومتی ادارے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے اپنی بنیادی ذمہ داریاںپوری کرنے کے برعکس کسی بھی دوکاندارکاکسی بھی وقت چالان کرکے’’تم ڈینگی پھیلانے کاسبب بن رہے ہو‘‘کاالزام دے کراے سی ٹیکسلاکے دفترمیںبے گناہ اوربے قصورلوگوںسے ہزاروںروپے جرمانو ںکی مدمیںوصول کررہے ہیں،مہنگائی اوربیروزگار ی نے غریب عوام کی پہلے ہی کمرتوڑرکھی ہے،جبکہ فو ڈاتھارٹی کے خواتین عملہ اوراے سی ٹیکسلاکے د فترسے مختلف ٹیموںکے عائدکردہ جرمانوںنے عام دوکانداروںکی زندگی بھی اجیرن بناکررکھ دی ہے ،انہوںنے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندگان اورذمہ دا ران حکومت کی توجہ اس طرف مبذول کراتے ہو ئے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔

ای پیپر دی نیشن