ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے سب کو کردار ادا کر ناہو گا، ذکیہ بی بی 

 تربیلا (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ہری پور بختیار خان کی خصوصی ہدایت پر فلاحی مرکز غازی کے زیراہتمام موضع پیلپالہ میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس کا مقصد عوام کو حفاظتی اقدامات سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔ اجلاس میں فلاحی مرکز کے سٹاف و مقامی خواتین  و بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرفلاحی مرکز غازی کی انچارج ذکیہ بی بی نے کہا ہے کہ اجلاس کا بنیادی مقصد عوام کو ڈینگی وائرس سے بچا ؤسے آگاہ کرنا ہے۔حفاظتی اقدامات کے طور پر طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت ڈینگی مچھر کی افزائش صاف پانی میں ہوتی ہے۔لہذا صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیں۔ ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام کے لئے گھروں میں اسپرے کروایا جائے۔ہم سب ایک ذمہ دار شہری کے ڈینگی وائرس کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ڈینگی وائرس  کی روک تھام میں مدد مل سکے۔

ای پیپر دی نیشن