ڈاکٹر ماہا کے والد نے بیٹی کی قبرکشائی کیلئے تحریری رضا مندی دیدی

Sep 19, 2020

کراچی(این این آئی)ڈاکٹر ماہا کے والد نے بیٹی کی قبرکشائی کے لیے تحریری رضا مندی دے دی ہے۔ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوگئی، والد کی تحریری رضا مندی کے بعد عدالت نے قبرکشائی کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیاہے۔ایس ایس پی کراچی جنوبی نے قبرکشائی کی درخواست کی تھی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم نامہ ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ کو جاری کیا ہے۔ایس ایس پی کراچی جنوبی کی درخواست سیشن جج میر پورخاص کے توسط سے جوڈیشل مجسٹریٹ کو موصول ہوئی۔ڈاکٹر ماہا علی نے گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے گزری میں واقع اپنی رہائشگاہ پر مبینہ طور پر خودکشی کی تھی، جن کی تدفین گاؤں گروڑ شریف کے آبائی قبرستان میں کی گئی تھی۔

مزیدخبریں