پار لیمنٹ کو ربڑ سٹمپ کہنے والے جمہوریت اور عوامی ووٹ کی توہین کر رہے :چودھری سرور

لاہور(نیوز رپورٹر) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے پاکستان عوامی تحر یک کے سیکرٹری جنرل خر م نواز گنڈاپوراورفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسڑی کے صدرمیاں انجم نثار سمیت پارٹی وفود کی ملاقات جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پار لیمنٹ کو ربڑ سٹمپ کہنے والے جمہوریت اور عوامی ووٹ کی توہین کر رہے ہیں۔حکومت پار لیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط بنا رہی ہے۔بد عنوان عناصر کی کر پشن اور لوٹ مارکی وجہ سے ملک کو معاشی مسائل کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے پاکستان عوامی تحر یک کے سیکرٹری جنرل خر م نواز گنڈا پور، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسڑی کے صدر میاں انجم نثاراور پارٹی وفود نے گور نر ہاؤس لاہور میں ملاقاتیں کیں جس میں سیاسی اور معاشی سمیت دیگر امور کے بارے میں بات چیت کی گئی۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت خود جس پار لیمنٹ کا حصہ ہیں اس کو ہی تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں وہ ایسی تنقید کے ذریعے قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔ اْنہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی پار لیمنٹ کا حصہ ہے ان کو چاہیے کہ وہ پار لیمنٹ کے اندر اورباہر تنقید نہیں بلکہ اپنا مثبت اور جمہوری رول ادا کر یں۔ اْنہوں نے کہا کہ جمہوریت و پار لیمنٹ کی مضبوطی کے لیے کردار ادا کر نا اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے۔گور نر نے کہا کہ پار لیمنٹ میں کی جانیوالی قانون سازی کا مقصد کسی کے خلاف سیاسی انتقام لینا نہیں بلکہ قانون سازی صرف اور صرف ملک وقوم کے مفادات کو سامنے رکھ کر ہی کی جاتی ہے اور اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ وہ قانون سازی میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے اس میں حصہ لیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملکی اور غیر ملکی سر مایہ کاروں کے ساتھ ساتھ پاکستانی بز نس کیمونٹی کو بھی بھر پور ریلیف اور سہولتیں فراہم کر رہی ہے جسکی وجہ سے پاکستان میں سر مایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے مگر پاکستان کی ترقی کے دشمن عناصرکو بدقسمتی سے یہ بات ہضم نہیں ہورہی مگر ہم انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔گور نر نے مزید کہا کہ ریکوڈک کے معاملے پر عالمی بینک کے ثالثی فورم اکسیڈ کا پاکستان کو 6 ارب ڈالرز ایوارڈ پر حکم امتناع جاری کر نا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ اْنہو ں نے کہا کہ ِانشاء اللہ ہر محاذ پر پاکستان اسی کامیابی کے ساتھ آگے بڑ ھے گا اور دْنیا میں اپنا اصل مقام حاصل کر ے گا۔

ای پیپر دی نیشن