ساہیوال: 2 منشیات فروش گروپوں میں فائرنگ حمام میں بیٹھا نوجوان جاں بحق‘ راہگیر زخمی 

ساہیوال (نامہ نگار) دو منشیات فروش گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ‘ دکان پر بیٹھا  نوجوان جاں بحق راہگیر زخمی ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈسپنسری روڈ پر 2 گروپوں میں اچانک فائرنگ شروع ہو گئی اس  دوران حمام کی دکان پر بیٹھا ہوا نوجوان گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا جس کا نام اسماعیل بتایا گیا ہے۔ کالی اور سخاوت نامی منشیات فروشوں میں جھگڑا ایک دوسرے کے علاقے میں منشیات فروش کرنے پر ہوا۔ فائرنگ  سے نوجوان جاں بحق ایک شخص زخمی ہو گیا۔ متوفی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس غلہ منڈی نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...