لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے شراب لائسنس کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کو 10روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالے کردیا اور ملزم کو دوبارہ 28 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ شراب لائسنس کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ وکیل نیب نے استدعا کی ملزم کا 15روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزم نے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر لائسنس جاری کیا، لائسنس اجراکے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنی ہیں۔ وکیل ملزم کا کہنا تھا کہ موکل دل کے مرض میں مبتلا،2019 میں ریٹائر ہوا ،اس شرط پر لائسنس جاری کیاکہ ہوٹل مکمل ہونے پر ہی کارآمد ہو گا، 3 مرتبہ لائسنس جاری کرنے کی سمری وزیراعلی کو بھجوائی۔جس پر وکیل نیب نے کہا کہ 2 ماہ کی بجائے 15 روز میں لائسنس جاری کیا گیا، ہوٹل بنا نہیں اور اس کا معیار طے نہیں ہوا۔
شراب لائسنس کیس: سابق ڈی جی ایکسائز 10 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے
Sep 19, 2020