اسلام آباد (نیٹ نیوز) 15 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو اپنا جواب جمع کروا دیا۔ ایف ائی اے کی کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم نے چینی و منی لانڈرنگ کیس میں جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو گزشتہ روز طلب کر رکھا تھا۔ تاہم بیرون ملک ہونے کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہوئے۔ علی ترین نے جمع کرائے گئے جواب میں کہا کہ وقت لندن میں ہوں۔ والد کی تیمارداری کی وجہ سے اتنی جلدی نہیں آسکتا۔ لندن میں ان کے والد کا میڈیکل ٹریٹمنٹ چل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے جو ریکارڈ طلب کیا ہے وہ بھی اتنی جلدی نہیں مل سکتا۔ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ مجھے وقت دیا جائے تاکہ تمام سوالات کا جواب لیکر آؤں۔