اسلام آباد )وقائع نگار خصوصی)پاکستان سعودیہ تعلقات اپنی مثال آپ ہیں ، دنیا کی کوئی طاقت برادر اسلامی ممالک کو جدا نہیں کر سکتی۔ حرمین شریفین ہماری ، محبت اور عقیدت کا مرکز ہیں۔ تحفظ حرمین شریفین کیلئے جان قربان کرنا سعادت سمجھتے ہیں۔ وفد نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عھد شہزادہ محمد بن سلمان کی امت مسلمہ کے اتحاد و یگانگت کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا ، مشائخ عظام نے سفیر کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روزسعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں مشائخ علمائ کونسل پاکستان کے سربراہ سلطان فیاض الحسن قادری کی قیادت میں مشائخ کے وفد نے کیا۔ سعودی سفیر نواف سعید المالکی کے عشائیے میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے مشائخ نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے تمام مشائخ عظام کا تشریف آوری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علمائ و مشائخ کا کردار قابل قدر اور انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ نشست باہمی تعلقات کے فروغ اورمضبوطی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ ہم علمائ مشائخ عظام کے ساتھ مل کر پاکستان سعودیہ تعلقات کو خراب کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔ وفد میں صاحبزادہ محمد شمس الامین ، حضرت صاحبزادہ عبد المالک قادری ، صاحبزادہ عمران شاہ ولی ساہیوال ، پیر محمد امین الحسنات شاہ ، صاحبزادہ دوست محمد دربار سلطان باہو ، پیر شمیم الحسن ، پیر سعادت علی شاہ ، حضرت صاحبزادہ محمد جنید امین ، صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی ، حضرت پیر صاحبزادہ ریاض الدین چشتی ، پیر علی رضا بخاری ، صاحبزادہ پیر حسنین شاہ ، پیر صابر شاہ ، صاحبزادہ پیر سرکار جی ، پیر ممتاز احمد ضیا نظامء ، پیر خواجہ نور زمان و صاحبزادہ علامہ سعید الرشید عباسی صاحب و دیگر مشائخ شامل تھے۔
پاکستان سعودیہ تعلقات خراب کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے،نواف سعید المالکی
Sep 19, 2020