کالاشاہ کاکو : شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی:فیروزوالا، بچے سے درندگی، قتل،  وزیراعلیٰ کا نوٹس: 10ریپ کیسز

لاہور‘ قصور‘ شیخوپور‘ فیروز والا (نیوز رپورٹر+ نامہ نگاران+ نمائندگان +  نمائندہ نوائے وقت + آئی این پی) فیروز والہ میں زیادتی کے بعد 10 سالہ بچے کو قتل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب کر لی۔ کالا شاہ کاکو میں 5 افراد کی شوہر کے سامنے بیوی سے اجتماعی زیادتی‘ قصور دوست کی بیوی‘ شیخوپورہ میں اغواء کے بعد محنت کش کی بیٹی کو بے آبرو کر دیا گیا۔ گکھڑمنڈی محلہ دار نے گیارہ بچی کو شکار بنایا۔ قصور‘ وزیر آباد‘ بہاولپور میں 3 بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ فیصل آباد میں 5 ملزمان کی جانب سے اغواء کے بعد لڑکی کا گینگ ریپ کیا گیا۔ فیروز والہ  سے نامہ نگار کے مطابق قومی شاہراہ پر واقع آبادی کالا شاہ کاکو میں پانچ  درندوں نے شوہر کے سامنے بیوی  کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ  بنا ڈالا۔ شوہر کی رپورٹ پر فیروز والہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی محنت کش  اور  بیوی  نوکری کی تلاش کیلئے  لاہور آ گئے دونوں مینار ِپاکستان کے پاس  فٹ پاتھ پر بیٹھے ہوئے تھے اس دوران درندے مالشیے کی شکلوں میں  آئے انہیں رات گزارنے کیلئے اپنے ہاں ٹھہرنے کیلئے کہا جس پر دونوں میاں بیوی جھانسے میں آ گئے ملزمان انہیں کالا شاہ کاکو کے علاقہ چک 44 میں لے آئے۔ ملزمان نے خاتون  کے شوہر کو باندھ کر کھیت میں پھینک دیا اور گن پوائنٹ پر خاتون کے ساتھ  اجتماعی زیادتی کی۔ ملزمان متاثرہ خاتون کے موبائل فون اور رقم بھی لے اڑے۔ گکھڑ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق کینٹ سرکل کے تھانہ اروپ کے گاؤں ابدال کی رہائشی خاتون نے تحریری درخواست میں بتایا کہ چند روز قبل اس کی 11 سالہ بیٹی قریبی دوکان سے سودا لینے گئی راستے میں اوباش منظر گورائیہ سے بہانے سے گھر لے گیا اور اس سے زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ شیخوپورہ  سے نمائندہ خصوصی  کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ حسین میں دو بااثرنوجوانوں نے محنت کش کی جواں سال  بیٹی کو اغواء کرنے کے بعد ضلع خانیوال میں لیجا کر اس سے زیادتی کرڈالی اس دوران ملزمان نے مزاحمت کرنے پر اسکے سر اور ہاتھوں پر چھریوں کے پے در پے وار کرکے شدید زخمی کردیا، مغویہ تین روز کے بعد ملزمان کے چنگل سے نکل کر گھر پہنچ گئی جہاں اس نے اپنے والد  کے ہمراہ تھانہ صدر شیخوپورہ جا کر ساری داستان رو رو کر سنادی پولیس نے ابھی تک متاثر ہ بچی کا میڈیکل نہیں کروایا جس کیلئے پولیس نے لڑکی کے والد سے 35 سو روپے بھی وصول کئے ہیں۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق نواحی گاؤں جھنڈ والا میں اوباش نے بارہ سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا پولیس رپورٹ کے مطابق بارہ سالہ لڑکی میانوالہ گھاٹ کے اڈا پر رکشہ کے انتظار میں  کھڑا تھا کہ علی رضا اسے ورغلا کر ویرانے میں لے گیا اور زیادتی کرکے فرار ہو گیا مزید برآں افضل ٹائون چونیاں میں دوست کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا رکھ چوک کی رہائشی نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں درخواست دی ہے وہ اپنے خاوند کے دوست کے گھر کام کے سلسلہ میں گئی تو عارف نے اسے ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے۔ فیصل آباد سے آئی این پی کے مطابق   جھنگ بازارسے پانچ ملزمان نے لڑکی کواغوا کرنے کے  بعد اجتماعی زیادتی کانشانہ بناڈالا ،  پولیس کا کہنا ہے لڑکی کو ملزم نعمان نے چار ساتھیوں کی مدد سے اسلحہ کے زورپراغوا کر اور گھرلیجا کراجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ وزیر آباد میں چوتھی جماعت کے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا دس سالہ بچے کی والدہ شیراز احمد نے زیادتی کی ہے ملزم سے پوچھنے پر اس نے گالی گلوچ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔ بہاولپور سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ خیر پور ٹامیوالی کے علاقہ موضع اسرانی میں دس سالہ بچہ سے مبینہ زیادتی کی گئی پولیس نے مقدمہ درج ملزم گرفتار کر لیا۔ تھانہ خیر پور ٹامیوالی پولیس کو درخواست  دی گئی۔ دس سالہ بچہ کھیل کود کیلئے گیا جسے محمد شان عرف شانی سے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ پولیس نے مختلف مقامات پر ریڈ کرکے چند گھنٹوں میں ملزم شان عرف شانی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔ لاہور سے نیوز رپورٹر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اسلام آباد عثمان بزدار نے فیروز والا میں زیادتی کے 12 سالہ بچے کو قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے انہوں نے افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ مقتول بچے کے غمزدہ خاندان کو ہر صورت انصاف ملے گا۔ مین بازار پیپلز کالونی علاقہ ڈسپوزل ورکس روڈ فیروز والا میں 12 سالہ لڑکا غلام غوث پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر مارا گیا ہے مگر پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیروز والا کے ایم ایس ڈاکٹر علی خواجہ نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ 12 سالہ لڑکے کو اس کے ورثاء ایمرجنسی وارڈ میں لائے ہیں جو دم توڑ چکا ہے۔ ادھر تھانہ فیروز والا کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 12 سالہ لڑکا غلام غوث اپنے بہن بھائی اور بھتیجی کے ساتھ چارپائی کھڑی کر کے رسی ڈال کر بنائے جانے والے جھولے سے جھول رہے تھے  کہ اس دوران اس کی گردن میں رسہ پھنس گیا اور دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔ دوسری طرف بہاولپور میں خودکشی کرنے والی لڑکی کے ساتھ ابتدائی رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والی لڑکی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکے تدفین کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والد اور بھائی کے بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں جب کہ فارنزک ٹیسٹ کیلئے سیمپلز لیب بھجوا دیئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں زیادتی کے شواہد ملے ہیں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آجائیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بتایا کہ مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او، اے ایس آئی اور محرر کو معطل کرکے گرفتارکرلیا ہے جب کہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔ دو روز قبل زیادتی کا مقدمہ درج نہ ہونے پر لڑکی نے خود کشی کرلی تھی۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق حافظ آباد کے نواحی گائوں کوٹ مبارک میں محنت کش کی اٹھارہ سالہ بیٹی سودا سلف لینے جارہی تھی راستہ میں محی الدین عرف موجا اور احتشام عرف ڈھلو اسے زبردستی بیٹھک میں لے گئے جہاں ملزمان نے اس کے ساتھ زیادتی کا ارتکاب کیا اور بعدازا ں فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ بھکھی کے نواحی علاقہ کرلکے کے رہائشی عاقب علی کی بیوی اپنے بچوں سمیت بھکھی میں اپنے میکے آئی ہوئی تھی کہ جہاں پراس کی 14سالہ بچی (ج) قریبی دکان پر کھانے کی چیزیں لینے جارہی تھی بچی کے بھائی کے مطابق اسی دوران گائوں کے دو اوباش نوجوانوں عمیر اور مہران اپنی حویلی کے دروازے پر کھڑے تھے کہ انہوں نے14سالہ بچی (ج) کو زبردستی پکڑ کر اپنی حویلی کے کمرے میں لے گئے جہاں مہران نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...