ٹریفک سارجنٹ عطا اللہ قتل کیس میں عبدالمجید اچکزئی کی بریت کیخلاف اپیل دائر

Sep 19, 2020

کوئٹہ(نیٹ نیوز)بلوچستان پولیس نے کوئٹہ میں ٹریفک سارجنٹ عطا اللہ کے قتل کیس میں عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے خلاف اپیل بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹریفک سارجنٹ کے کیس میں استغاثہ کے بیانات کو قابل غور نہیں لایاگیا، ٹرائل کورٹ نے استغاثہ کے مؤقف کو نظرانداز کیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ زیر بحث نہ لائے جانے والے نکات کو ہائیکورٹ میں سامنے لانے کا حق رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ 4 ستمبر کو بلوچستان کی ماڈل کورٹ نے کوئٹہ میں ٹریفک سارجنٹ کے قتل کیس میں سابق رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) مجید خان اچکزئی کو عدم ثبوت پربری کیا تھا۔

مزیدخبریں