لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 35کھلاڑیوں کو ایبٹ آباد کے فزیکل فٹنس ٹریننگ کیمپ کیلئے طلب کرلیا ہے ۔22ستمبر سے کھلاڑیوں کی ٹریننگ شروع کی جائے گی تاکہ آئندہ سال جونیئر ایشیا ہاکی کپ کی تیاری کی جاسکے ۔ کھلاڑیوں کو بائیس ستمبر تک کیمپ کمانڈنٹ دانش کلیم کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ جونیئر ایشیا کپ کی تیاری کیلئے سات گول کیپرز کو ٹریننگ کیلئے پچیس ستمبر کولاہور طلب کیا گیا ہے ۔ ٹریننگ پانچ اکتوبر تک جاری رہے گا۔
ایشیاجونیئر ہاکی کپ کی تیاری کیلئے 35کھلاڑی ٹریننگ کیمپ طلب
Sep 19, 2020