لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے ایشین اتھلیٹکس ایونٹ کروانے کیلئے حکومت سے رابطہ کرلیا۔ صدر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بین الصوبائی رابطے کی وزیر فہمیدہ مرزا کو پلان سے آگاہ کر دیا ہے۔ میجر جنرل (ر) اکرم ساہی کا کہنا تھا کہ حکومت کلیئرنس دے تو پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن ایشین سطح کی اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی کو تیار ہے۔ حکومت گرین سگنل دیگی توایشین ایونٹ کی میزبانی کی درخواست دیں گے۔