بنگلہ دیش میں فٹبال سیزن دسمبر  سے شروع کرنے کا اعلان 

Sep 19, 2020

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش میں فٹ بال کا آئندہ سیزن دسمبر میں شروع کرنے کا اعلان کردیاگیا ۔ دی پروفیشنل فٹ بال لیگ کمیٹی نے کہا ہے کہ 2020ء اور 2021ء کا سیزن دسمبر کے پہلے ہفتے سے شروع ہوگا۔ فیڈریشن کپ کرانے کیلئے کلبوں اور کھلاڑیوں کے درمیان باہمی رضامندی کے ساتھ مسائل جلد حل ہونگے ۔ کھلاڑیوں کو نئے معاہد ے کا بیس فیصد ادا کیا جائے گا۔ کھلاڑی پچاس فیصد ادائیگی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ جو کرونا وائرس کی وجہ سے منسوخ ہوگئی تھی اس کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں