لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمدنے کہاہے کہ وہ حیدرعلی کی کامیابیوں پر خوش ہیں۔ ّحیدرعلی نیانڈر19 ورلڈ کپ،پاکستان سپر لیگ اوراب قومی کرکٹ ٹیم میں بھی پرفارم کیا ہے، وہ اچھا بیٹسمین ہے لیکن روہت شرما سے مقابلہ کرنا قبل ازوقت ہوگا۔اعجاز احمد نے انڈر19 کرکٹرز کے ٹرائلز کو خوش آئند قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ اوپن ٹرائلز میں پورے پاکستان سے کرکٹرز کو صلاحتیں دکھانے کا موقع ملا‘تمام سلیکٹرزاورکوچزکیساتھ رابطے میں ہوں۔پاکستان میں ابھی بھی نچلی سطح پر بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔انڈر19کھلاڑی قاسم اکرم بھی مستقبل میں پاکستان کھیلے گاجبکہ عاقب جاوید،عامرخان،روحیل نذیربھی جونیئر ٹیم سے اوپر جائیں گے۔
حیدر علی کی کامیابی پر خوشی ‘انڈر19 ٹرائلز خوش آئندہ ہیں : اعجاز احمد
Sep 19, 2020