شائق کی بے عزتی کرنیوالے جرمن فٹبالر پر5میچوں کی پابندی 

Sep 19, 2020

لاہور(سپورٹس ڈیسک )جرمن فٹ بال کپ کے میچ کے دوران شائق کی بے عزتی کرنے پر ہیمبرگ کے دفاعی کھلاڑی ٹونی لیسنر پر پانچ میچوں کی پابندی عائد کردی گئی ۔ فٹبالر کو 8ہزار یورو جرمانہ بھی کیا گیا ہے  جرمن فٹبال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ تیس سالہ لیسنرمارنے کیلئے سٹینڈ میں جاکر حملہ بھی کیا تھا ۔ سٹینڈ میں جاکر کرونا پروٹوکولز کی خلاف ورزی بھی کی تھی۔ جس کی وجہ سے نہ صرف خود کو بلکہ دوسرے افراد کو بھی کرونا سے متاثر کرنے میں خطرے میں ڈال دیا تھا۔ ایک ہزار کے قریب شائقین نے یہ میچ سٹیڈیم میں دیکھا تھا ۔ 

مزیدخبریں