نوازشریف کا اے پی سی سے خطاب سیاسی شعبدہ بازی: بابر اعوان  

Sep 19, 2020

اسلام  آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے نواز شریف کے اے پی سی سے آن لائن خطاب پر ردعمل میں اسے سیاسی شعبدہ بازی قرار دیدیا۔ بابر اعوان نے کہا ہے کہ آن لائن خطاب کا انقلاب کھانے  کی میز سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔ سیاست کیلئے فٹ اور عدالت کیلئے ان فٹ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ نااہل اشتہاری نواز شریف اپوزیشن کی سیاست کو مزید تباہ کریں گے۔ نواز شریف کی حیثیت سزا یافتہ مجرم سے زیادہ کچھ نہیں۔

مزیدخبریں