نئی دہلی(شِنہوا) بھارتی میڈیا کی شین ڑین ڑین ہوا ڈیٹا انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے حوالے سے رپورٹ بے بنیاد ہے،یہ بات بھارت میں چینی سفارتخانے کے ایک ترجمان نے بتائی۔سفارت خانے کے کونسلر اور ترجمان جی رونگ نے ٹیکنالوجی کمپنی سے متعلق جھوٹ پر مبنی رپورٹ کے جواب میں کہا کہ متعلقہ رپورٹ دوسروں پر الزام لگانے کے مقصد سے خالصتا ایک بہانہ تراشی کی کوشش اور جرم کے ارتکاب کے قیاس پر مبنی ہے جس میں بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے۔بھارت کے مقامی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چینی حکومت سے تعلقات کی حامل شین ڑین ڑین ہوا اپنے عالمی ڈیٹا بیس میں بھارتی سیاست دانوں سمیت 10ہزار سے زیادہ بھارتی شہریوں اور اداروں کی نگرانی کررہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس معاملے پر متعلقہ کمپنی پہلے ہی ایک عوامی جواب میں واضح کرچکی ہے کہ کمپنی سے متعلق یہ میڈیا رپورٹ سراسر جھوٹ ہے۔جی نے کہا کہ جس بات پر وہ زور دینا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ ڑین ہوا ایک نجی کمپنی ہے جس کا چینی حکومت سے کوئی تعلق نہیں، دنیا بھر میں ایسی بہت سی کمپنیاں ہیں جو اس طرح کا کاربار کررہی ہیں۔
چینی سفارتخانہ نے بھارتی میڈیا کی چینی ٹیک کمپنی سے متعلق رپورٹ بے بنیاد قرار دیدی
Sep 19, 2020