ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا  فیس بک سے ڈیٹا شیئرنگ کامعاہدہ 

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے فیس بک انتظامیہ سے ڈیٹا شیئرنگ کا معاہدہ کرلیا جبکہ فیس بک ایکسپرٹ ٹیم نے سائبرکرائم کی تحقیقات تیز کرنے پربھی اتفاق کیا۔تفصیلات کے مطابق فیس بک انتظامیہ اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کا معاہدہ ہوگیا ، ڈائریکٹرسائبرکرائم ونگ،ایڈیشنل ڈائریکٹر نے فیس بک انتظامیہ سے معاہدہ کیا، معاہدے کے تحت فیس بک انتظامیہ سائبر کرائم ونگ کے ساتھ ڈیٹا شئیر کرے گی۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فیس بک انتظامیہ نے سائبرکرائم کے خاتمے کیلئے ایف بی آئی پالیسی کے تحت رابطے کی حامی بھر لی جبکہ سائبرکرائم کی تحقیقات تیز کرنے پربھی اتفاق کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن