ریاض: تیل پیداوار میں کٹوتی کے فیصلے پرعمل درآمد خیراتی کام نہیں: سعودی وزیر توانائی

Sep 19, 2020

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ اوپیک پلس ممالک اختتام سال سے قبل تیل کی پیداوار میں کٹوتی جاری رکھیں گے اور تمام اضافی پیداوار کا ازالہ کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ اوپیک پلس کے ٹیکنیکل پینل (مشترکہ وزارتی کمیٹی)کے افتتاحی اجلاس میں گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ تیل کی پیداوار میں کٹوتی کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد کوئی خیراتی کام نہیں۔یہ اس گروپ میں شامل ہر رکن ملک کے مفادات اور حاصلات کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے ہماری اجتماعی کاوش کا حصہ ہے۔سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ تیل کی پیداوار میں کٹوتی کوئی خیراتی کام نہیں۔انھوں نے اوپیک پلس کے رکن ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے پیش نظر پیداوار میں کٹوتی کے لیے اپنی اپنی ذمے داریاں پوری کریں۔

مزیدخبریں