سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سیدخورشید احمدشاہ نے کہا ہے کہ مجھے ایک سال سے بلاجواز قید کرکے رکھا ہے ، میری گرفتاری کی آج سالگرہ ہے، ہمارے حکمرانوں کی کوئی پالیسیاں نہیں ہیں،یہ لوگ قرضے لیکر ملک چلارہے ہیں،اپوزیشن کی تمام جماعتوں کومل کر چلنا چاہئے ورنہ ریاست کا نقصان ہوگا،ہر چیز کا سامنا کرنے کیلئے موجود ہوں، باہر نہیں جائوںگا۔جمعہ کوپیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت سکھر کی احتساب عدالت میں ہوئی،پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا گیا اورخورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی اسپتال سے بذریعہ ایمبولینس لایا گیا،خورشید شاہ کی گرفتاری کو ایک سال مکمل ہوگیا اور نیب حراست میں ایک سال مکمل ہونے پر جیالوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیںتاہم وکلا کی ہڑتال کی وجہ سے کیس کی سماعت نہ ہو سکی اور عدالت نے سماعت 5اکتوبر تک ملتوی کردی۔بعد ازاں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ آج میری گرفتاری کی سالگرہ ہے، آج بار کونسل کی اسٹرائیک کی وجہ سے وکلا پیش نہ ہوئے، عدالت نے مجھے آزاد کرنے کا حکم دیا تو نیب والے ہائی کورٹ چلے گئے۔
خورشیدشاہ کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 5اکتوبرتک ملتوی
Sep 19, 2020