کراچی (نیوز رپورٹر ) برصغیر پاک و ہند کی عظیم خانقاہ مرکز رشدو ہدایت آستانہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین نائب شیخ الاسلام خواجہ محمد حمید الدین سیالوی رحمت اللہ علیہ کے انتقال پرملال پر اظہار افسوس وتعزیت کرتے ہوئے دارالعلوم قمرالاسلام کراچی کے مہتمم شاہ ہمدان ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ علامہ پیر سید عظمت علی شاہ ہمدانی نے کہا کہ خواجہ محمد حمید الدین سیالوی رحمت اللہ علیہ کاانتقال صرف خطہ پاک سیال شریف کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے لئے عظیم صدمہ ہے ایسے لوگ صدیوں میں کہیں پیدا ہوتیہیں اللہ کریم اپنے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے طفیل حضرت سیالوی کو مغفرت کاملہ عطا فرمائے۔
خواجہ محمد حمید الدین سیالوی کاانتقال ملت کے لئے بڑا صدمہ ہے: پیر عظمت علی شاہ ہمدانی
Sep 19, 2020