ملک کودہشتگردی سے زیادہ کرپشن نے نقصان پہنچایا،بچو عبد القادر دیوان

کراچی (نیوزرپورٹر)پاک مسلم الائنس دیوان کے چیئرمین بچو عبد القادر دیوان نے ایف اے ٹی ایف بل کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بے پناہ مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود اینٹی منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیررازم بل منظور کرواکر شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔ اپنے دفتر میں پارٹی رہنمائوں علائو الدین، نورالسلام، محمد حسین شیخ، رحمت غازی، سردار عبدالرحیم، منیر حسین، رفیق، عبدالمالک، بلال شکورودیگرسے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بچو عبد القادر دیوان نے کہا کہ پاکستان میں تمام خرابیوں کی جڑ کرپشن ہے، ام الخبائث نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے، پاکستان کو دہشت گردی سے زیادہ کرپشن اور منی لانڈرنگ نے نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل کرنے سے پاکستان کا تشخص مزید بہتر ہوگا اور اقوام عالم میں پاکستان کا کھویا ہوا وقار بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے لیکن اپوزیشن بھی جمہوریت کا ایک اہم حصہ ہے اس لئے حکومت معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات کیساتھ ساتھ اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلے تاکہ جمہوری نظام مزید مستحکم ہو۔

ای پیپر دی نیشن