میرپور ماتھیلو کے ترقیاتی منصوبوں مین گھپلوں کی تحقیقات

Sep 19, 2020

میرپور ماتھیلو ( نامہ نگار )محکمہ پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کی میرپور ماتھیلو شہر کی 38 کروڑ کی ڈرینج اسکیم میں خرد برد ، غبن اور گھپلے،اینٹی کرپشن کا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ ورکس میرپور ماتھیلو کے دفتر پر چھاپہ ،تمام عملہ فرار ، دفتر سیل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کے ٹیم نے سیکنڈ سول جج میرپور ماتھیلو کی قیادت میں  پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میرپور ماتھیلو پر سال 2013,14 میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی نکاسی آب کی 38 کروڑ کی خطیر رقم کی اسکیم میں مبینہ طور پر غبن کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے چھاپہ مارا تاہم دفتر کا تمام عملہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی وجہ سے کوئی ریکارڈ تحویل میں نہ لیا جاسکا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی جاسکی ، اس موقع پر سرکل آفیسر گھوٹکی ایاز میمن نے بتایا کہ عملے کے فرار کی وجہ سے تمام دفتر کو سیل کردیا گیا ہے اور یہ دفتر اس وقت سیل رہے گا جبکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ ورکس کی جانب سے ڈرینج اسکیم کا رکارڈ نہیں دیا جاتا واضح رہے کہ اس قبل بھی دو مرتبہ پبلک ہیلتھ کے دفتر پر اینٹی کرپشن کے  چھاپوں میں عملہ فرار ہو گیا تھا ، باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کروڑوں کی اسکیم سے میرپور ماتھیلو میں نکاسی کا نظام بھی بہتر نہیں ہوسکا ہے اور اس میں گھپلوں اور بے ضابطگی میں محکمہ کے اعلیٰ افسران ملوث ہیں  ۔

مزیدخبریں