عمرفاروق ریڈ وارنٹ کیس، عدالتی حکم عدولی پر ڈی جی ایف آئی اے کو شوکاز نوٹس

Sep 19, 2021

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )  لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے ماڈل صوفیہ مرزا کے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کے ریڈ وارنٹ ختم کرنے کا کیس میں عدالتی حکم عدولی پر ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ توہین عدالت درخواست پرعدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی ایف آئی آئندہ سماعت پر جواب جمع کروائیں۔

مزیدخبریں