’’کانگریس رہنماؤں نے بے عزتی کی بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ‘ امریندر سنگھ مستعفی: نوجوت سنگھ سدھو کو بنانے کا امکان

Sep 19, 2021

چنڈی گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کانگریس پارٹی میں اختلافات‘ عہدہ سے استعفی دیدیا۔ وزیراعلیٰ کے میڈیا صلاح کار روین ٹھکرال نے کہا امریندر سنگھ نے پنجاب کے گورنر سے ملاقات کر کے انہیں اپنا اور اپنی وزراء کونسل کا استعفی نامہ پیش کیا۔ امریندر سنگھ نے کہا پارٹی میں میری بے عزتی ہوئی۔ پارٹی عہدیداروں نے بار بار تضحیک کی۔ پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی کو بھی بتا دیا تھا۔ کانگریس پارٹی کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے دوست اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں