پشاور(بیورورپورٹ)محکمہ اوقاف ومذہبی امور خیبرپختونخوا کے سیکرٹری خیام حسن نے کہاہے کہ محکمہ اوقاف ومذہبی امور خیبرپختونخوا میں انقلابی تبدیلیاں لانے کا عزم کررکھاہے وقف پراپرٹی آرڈنینس1979ئتاحال نافذالعمل ہے اور موجودہ فرسودہ قوانین کو ازسر نوبنانے اور مناسب ترامہم کے اوقاف خواہش مند ہے جس کی پایہ تکمیل آخری مراحل میں ہے جس کو ختمی شکل دینے کے لئے محکمہ قانون بھیجے گئے اور محکمہ قانون سے جائزہ لینے کے بعد باقاعدہ صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد نئے قوانین کا نفاذنہ صرف وقف املاک کی بہتر کی تحفظ بلکہ وقف جائیدادوں کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت بروئے کار لایا جائے گا۔