شہباز شریف ذہنی توازن کھو چکے‘ انکے لیڈر  کو پاکستان واپس آنا چاہئے‘ شبلی فراز

گجرات (نامہ نگار) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت 2023ء کا الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تحت کرانے کے لئے پر عزم ہے اور اس کے لئے حکومت صدارتی آرڈیننس لانے کی بجائے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بل منظور کرائے گی۔ پارلیمنٹ سے قانون منظور ہو گیا تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چائیے۔ الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کا ادارہ ہے۔ اسے صرف یہی کام کرنا چائیے، الیکشن کمیشن کے پاس کوئی اور مشین ہے تو اس پر کام کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فین مینو فیکچررز ایسوسی ایشن گجرات میں صنعتکاروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ شبلی فراز نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو اپوزیشن بغیر دیکھے مسترد کر رہی ہے۔ سٹیٹس کو نہیں ہم چاہتے ہیں ملک میں صاف شفاف انتخابات ہوں۔ سٹیٹس کو کے لئے الیکشن میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بری خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ ان کے لیڈر لندن میں بیٹھے، ان کو پاکستان واپس آنا چاہیے اور یہاں کی گرمی میں بیٹھیں، وہ تمام بنک اکائونٹس، جائیدادیں اور خاندان باہر لے گئے۔ دو دو کروڑ کی گھڑیاں پہننے والے مہنگائی پر کس منہ سے باتیں کر رہے ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا اچانک دورہ ختم نہیں کرنا چاہیے تھا۔ نیوزی لینڈ ٹیم کو ہیڈ آف سٹیٹ کے لیول کی سیکورٹی فراہم کی گئی تھی۔ ہماری عوام نیوزی لینڈ کے اس عمل پر سخت ناراض ہے، کیونکہ پاکستان کی عوام نیوزی لینڈ سے محبت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری وزارت کا مقصد عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا ہے۔ الیکٹرک پنکھے بنا کر 60فیصد تک بجلی کی بچت کی جائے گی۔ جس سے عوام کے سالانہ 356 ارب روپے بچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنکھوں میں نئی اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کرا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...