کوئٹہ(اے پی پی)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی اس ضمن میں جو افواہیں و پروپیگینڈہ سوشل میڈیا پر کیا جارہا ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے عوام اس خودساختہ پروپیگینڈہ پر دھیان نہ دیں صوبائی مخلوط حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتیں و رفقاء وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ساتھ ہیں اور ان پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں صوبائی حکومت کو رفقاء و عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے اور رہے گی اور تحریک عدم اعتماد بری طرح نہ صرف ناکام ہو گئی بلکہ اپوزیشن کو ناکامی دیکھنی پڑے گی اور اس کی کبھی بھی یہ خواہش پوری نہیں ہو گی انہوں نیاپنے بیان میں کہاہے کہ صوبے بھر میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی عمل جاری ہے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گزشتہ دنوں منظور شدہ کئی بڑے سوشل سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجرائ کے احکامات جاری کئے ہیں اور یہ ترقیاتی عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا حکومت کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہے انہوں نے موجود ہ صورتحال کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ مخلوط حکومت میں رفقائ کے ساتھ کئی معاملات میں کبھی کبھار اختلافات پیدا ہو جاتے ہیں ہیں لیکن اس کا مقصد حکومت کو گرانا نہیں ہوتا ہمارے رفقائ کو بھی بعض معاملات پر تحفظات تھےBAPپارٹی کے رہنماو ہمارے قریبی رفیق چیئرمین سینٹ نے کوئٹہ پہنچ کر کر تمام رفقائ سے ملاقاتیں کیں کی کی اور باہمی مشاورت اور صلح مشورے اے سے جن دوستوں کو کو تحفظات تھے تھے انہیں دور کر دیا گیا ہے ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے رفقائ عوامی سوچ رکھنے والے عوامی رہنما ہیں اور وہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال صوبائی حکومت کی تشکیل کے وقت سے اب تک یکساں مؤقف پر قائم ہے جس کا مقصد صوبے کے عوام کے حقوق کا تحفظ۔پسماندگی کا خاتمہ اور وسائل پر عوام کی دسترس شامل ہیں اور ان مقاصد کے لئے مخلوط حکومت کی سیاسی جماعتیں و رفقائ دلجمعی سے مشترکہ کاوشوں میں سرگرم عمل ہیں انشائ اللہ یہ تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہو گی اور کامیابی و فتح حق و سچ کی ہو گی یہ حکومت عوامی مینڈیٹ کا مقررہ عرصہ یعنی پانچ سال پورے کرے گی
حکومت پانچ سالہ مدت پوری کرے گی ، لیاقت شاہوانی
Sep 19, 2021