معیارکوبہتربنانے کیلئے فیکٹری مالکان کپاس کی صفائی پرتوجہ دیں: رابعہ کنول

Sep 19, 2021

بہاولپور(نیوز رپورٹر+ نمائندہ نوائے وقت)گلابی سنڈی کے پروانوں کے تدارک کیلئے کاٹن فیکٹریوں میں گلابی سنڈی کے جنسی پھندے لگانے کے علاوہ کچرے کے ڈھیروں کوآگ لگائی جائے کاٹن کے معیارکوبہتربنانے کیلئے فیکٹری مالکان کپاس کی صفائی پرتوجہ دیں۔ یہ باتیں کاٹن انسپکٹرمحکمہ زراعت بہاولپوررابعہ کنول نے کاٹن فیکٹریوں کے معائنہ کے دوران فیکٹری مالکان کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہاکہ فیکٹری مالکان کوچاہیے کہ وہ فیکٹریوں میں آنیوالی کپاس کی صفائی کے بعدخشک ہونے پرجننگ کرائیں اورکاشتکاروں کوبھی کپاس کی صاف ستھری چنائی بارے آگہی فراہم کریں۔ ہفتہ وار گلابی سنڈی کے پروانوں کی تلفی فیکٹریوں میں کپاس کی آمد اورتیارشدہ روئی کی گانٹھوں کی رپورٹ بھی ارسال کریں ۔

مزیدخبریں