کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے 15 ستمبر تک ملک میں کپاس کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق اس عرصے میں ملک میں کپاس کی پیداوار 26 لاکھ 86 ہزار 537 گانٹھوں کی ہوئی ہے جو گزشتہ سال کی اسی عرصے کی پیداوار 10 لاکھ 35 ہزار 194 گانٹھوں کے نسبت 16 لاکھ 51 ہزار 343 گانٹھیں (159 فیصد) زیادہ ہے۔صوبہ سندھ میں 17 لاکھ 26 ہزار 612 گانٹھوں کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ سال کی پیداوار 7 لاکھ 331 گانٹھوں کے نسبت 10 لاکھ 26 ہزار 281 گانٹھیں (145 فیصد) زیادہ ہے۔ جبکہ صوبہ پنجاب میں 9 لاکھ 60 ہزار گانٹھوں کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ سال کی پیداوار 3 لاکھ 34 ہزار 863 گانٹھوں کے نسبت 6 لاکھ 25 ہزار 52 گانٹھیں (186 فیصد) زیادہ ہے۔اس سال نجی برآمد کنندگان نے صرف 1 ہزار گانٹھوں کی برآمد کی تھی جو گزشتہ سال اسی عرصے کی برآمد 10 ہزار 800 گانٹھوں کے نسبت (90.74 فیصد) کم ہے ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز نے 23 لاکھ 50 ہزار 505 گانٹھیں خریدی ہے جو گزشتہ سال کی 8 لاکھ 21 ہزار 640 گانٹھوں کے نسبت 15 لاکھ 28 ہزار 865 (186 فیصد) زیادہ ہے۔جنرز کے پاس 3 لاکھ 35 ہزار گانٹھوں کا اسٹاک موجود ہے اس سال 472 جننگ فیکٹریاں چل رہی ہے جبکہ گزشتہ سال 283 جننگ فیکٹریاں چل رہی تھی اس طرح اس سال اس عرصے کے دوران 189 جننگ فیکٹریاں (66.78 فیصد) زیادہ چل رہی ہے۔
ملک میں کپاس کی پیداوار 26لاکھ گانٹھوں سے تجاوز کرگئی
Sep 19, 2021