اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی،سرمایہ کار1کھرب19ارب سے محروم

کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بد ترین مندی کی زد میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 500پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا اور46600پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا ،مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 119ارب روپے سے زائد ڈوب گئے اور سرمائے کا مجموعی حجم82کھرب روپے سے کم ہو کر81کھرب روپے پر آگیا جبکہ کاروباری 60.61فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔اسٹا ک ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ رواں ماہ کے آخر میں باضابط مذاکرات شروع ہونے اور حصص مارکیٹ کی غیر واضح سمت ،آئی ایم ایف پروگرام میں دوبارہ شمولیت کے بعد پروگرام کی سخت شرائط پر عمل درآمد کی صورت میں معیشت کے تمام شعبوںکو نئے چیلنجز کا سامنا کرنے ،مہنگائی بڑھنے ،خام تیل کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں اور درآمدات کی وجہ سے تجارتی خسارے کی بلند شرح پر برقرا رہنے ،سرمایہ کارو ں کوڈالر کی بڑھتی قدر پر کرنٹ اکائونٹ اور تجارتی خسارے میں مزید اضافے کے خدشات ،نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سیکیورٹی خدشات اور اگست میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 1.5ارب ڈالر کی سطح پر پہنچنے کی خبروں پر سرمایہ کاری تذبذب کا شکا ر رہے اور انہوں نے منافع خوری کی خاطر نہ صرف فروخت کو ترجیح دی بلکہ نئی سرمایہ کاری سے بھی ہاتھ کھینچ لیا جس کی وجہ سے3دن کی مندی سے انڈیکس838.12پوائنٹس لوز کر گیا تاہم طویل دورانیئے کے بعد روپیہ کی تنزلی کا سلسلہ رکنے سے آنیوالے دنوں میں بڑھتے درآمد بل کے حجم میں کمی کے امکانات ،وفاقی حکومت کا قومی ائیر لائن کو44ارب روپے کا بیل آئوٹ پیکیج دینے اور کے الیکٹر ک کو نیشنل گرڈ سے 1100میگا واٹ بجلی کی فراہمی جیسے اقدامات سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں2دن تیزی کا رجحان رہا اس دوران کے ایس ای1010انڈیکس 275.91پوائنٹس بڑھ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں562.21پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس47198.29پوائنٹس سے کم ہو کر46636.08پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری اتار چڑھائو کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھر ب19ارب79کروڑ6لاکھ99ہزار303روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم82 کھرب55 ارب17 کروڑ14 لاکھ 23 ہزار497روپے سے کم ہو کر81کھر ب35 ارب 38 کروڑ 7لاکھ24ہزار194روپے ہو گیا ۔

ای پیپر دی نیشن