کراچی (اسپورٹس ڈیسک) ملتان کے کھلاڑی ملک وقوم کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ملتان ہاکٹس اور21 ایس این ٹی آرمی کی ہاکی ٹیموں کے ما بین نمائشی میچ کے موقع پر مہمان خصوصی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے بانی و اعزازی سیکریٹری جنرل پروفیسر راؤ جاوید اقبال نے کیا۔انھوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات سے محرومی کے باوجود کوچ امان اللہ کی انتھک محنت سے نہ صرف ہاکی کے کھلاڑیوں کے پول میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ان کے کھیل میں نکھار بھی پیدا ہوا ہے۔انفرادی سطح پر کی جانے والی محنت کو اجتماعیت میں ڈھال دیا جائے اور حکومتی سطح پر گراس روٹ لیول پر کام کرنے والوں کو سرپرستی حاصل ہوجائے تو یقینی طور پر جنوبی پنجاب کے مختلف علاقے قومی کھیل کی بحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔اس موقع پراین ٹی ڈی سی ایل کے زونل چیئرمین اور ہاکی کوچ امان اللہ،فیوچر ٹیلنٹ ہنٹ کے سی ای او نعیم قیوم،ریاض الدین خاکوانی،علی رضا،محمد اقبال،کاشف اور دیگر بھی موجود تھے۔ملتان ہاکٹس اور آرمی کے مابین سنسنی خیز میچ ہوا۔دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ملتان ہاکٹس نیبہترین کھیل سیآرمی کو2- 4سیہرادیا۔ملتان ہاکٹس کے عبدالمنان ،ذیشان علمدار،ساران قمر اور حسن رضا نے بالترتیب پندرہویں، اکیسویں،چونتیسویں اور اکتالیسویں منٹ میں گول کیے جبکہ آرمی کے صلاح الدین اورگل نواز نے تیسویں اور چونتیسویں منٹ میں گول کیے۔میچ کو محمد آصف اور غضنفر علی نے سپروائز کیا۔
ملتان ہاکٹس نے آرمی کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-4سے شکست دے دی
Sep 19, 2021