خانیوال (خبرنگار) ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری ملک آفتاب عباس نے کہاکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ ختم کرنا پاکستان کیخلاف گھناونی سازش ہے ۔بھارتی میڈیا جس طرح زہر اگل رہاہے واضح ہو گیا کہ پاکستان کے وقار کو مجروح کرنے کی چال چلی گئی ہے لیکن ایسی بزدلانہ کارروائیوں اورسازشوں سے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کیاجاسکتا ۔انہوںنے کہاکہ انتہا ئی افسوس ہے کہ ملک دشمن قوتیں کھیلوں کو بھی سیاست میں گھسیٹ رہی ہیں۔
ملک دشمن قوتوں کا کھیلوں کو سیاست میں گھسیٹنا افسوسناک: ملک آفتاب
Sep 19, 2021